پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رضااللّٰہ نے تینوں فارمیٹ کا بہترین آل راؤنڈر بننے کا عزم ظاہر کردیا۔
برمنگھم میں جیو نیوز سے گفتگو میں رضااللّٰہ نے کہا کہ وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُن کے فیورٹ کھلاڑی بہت ہیں مگر کھیل میں وہ اپنا انداز رکھنا چاہتے ہیں۔
رضااللّٰہ نے مزید کہا کہ والد نے 2 برس پہلے ہی کھیلنے کی اجازت دی تھی، اُنہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ سبزی منڈی میں بھی کام کیا۔