میانوالی میں خاتون 4 بچوں سمیت لاپتہ

—فائل فوٹو

میانوالی کے نئی آبادی محلہ میانہ سے خاتون 4 بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی۔

پولیس کے مطابق لاپتہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیوی کے موبائل کی آخری لوکیشن چک 65 شمالی ضلع سرگودھا ٹریس ہوئی، لاپتہ خاتون کا موبائل فون بعد میں بند ہو گیا۔

شوہر کا کہنا ہے کہ 5 روز گزرنے کے باوجود بیوی اور بچوں کا سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کے لاپتہ ہونے کا واقعہ 4 ستمبر کو پیش آیا تھا۔