ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو سات شرائط پیش کردیں۔
ایران نے ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ سلطنت عمان کے ساتھ پیر کو طے پانیوالے معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھولی نہیں جائے گی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو سات شرائط پیش کی ہیں، ان شرائط کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔
روسی میڈیا کے مطابق اتنا کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران پیر کو مسقط میں اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔
ان ممالک کو دعوت دینے کا مقصد انہیں نئے رستہ کی تفصیل اور ٹرانزٹ کے انتظامات سے آگاہی دینا بتایا گیا ہے۔
ایران اور عمان کے درمیان طے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلہ رستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا اور خلیج فارس سے خارجی رستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔
یہ ٹرانزٹ ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگا، جنوبی رستہ جسے کھولنے پر امریکا اصرار کر رہا ہے وہ بند کردیا جائے گا۔