کراچی ایئر پورٹ پر ویکسی نیشن سینٹر میں عمرہ زائرین کا رش، مرکز اتوار کو کھلا رہے گا، فوکل پرسن

فائل فوٹو۔

کراچی ایئر پورٹ پر ویکسی نیشن سینٹر میں عمرہ زائرین کا رش رہا۔ فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ سروسز غلام مرتضی شاہ کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے کراچی ایئر پورٹ ویکسینیشن سینٹر اتوار کو کھلا رہے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ شہری نادرا ایپ یا سہولت سینٹر سے بائیومیٹرک کرکے سینٹر آئیں۔

فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق مختلف ویکسی نیشنز کی مجموعی فیس ساڑھے 4 ہزار روپے تک ہے، فیس کی ادائیگی نادرا ایپ یا سہولت سینٹر سے کی جاتی ہے۔ 

بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق نادرا ویکسی نیشن کارڈ عمرہ اور سعودی عرب وزٹ ویزے کے لیے لازمی ہے، 14ستمبر 2026 کے بعد ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پر سعودی عرب سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔