نائن الیون میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے: اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے جواز کے لیے نائن الیون کا حوالہ دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نائن الیون میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے، وہ افراد امریکی حمایت یافتہ عناصر تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجرمانہ جنگ کو محض انسدادِ دہشت گردی کی اصطلاحات کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، نائن الیون کی برسی کے موقع پر امریکی وزیرِ جنگ کا پیش کیا گیا مؤقف متضاد ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان اور عراق میں تباہی ہوئی۔