وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی۔
کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے ویڈیو لنک میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ سے بیٹھ کر پورے بلوچستان کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں، نئے صوبے لسانی نہیں، انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سول و عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے کسی صورت بات چیت نہیں ہوگی، دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔