مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صوبوں پر بحث کا معاملہ جب پارلیمنٹ میں آئے گا، تو ن لیگ اپنا پالیسی بیان دے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روک سکتا، عوام کے چاہنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہو گا۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے پارلیمنٹ میں ایسی کوئی بات نہیں کی، صوبوں سے متعلق معاملے پر بحث پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز ہوگی، اکنامک فورم یا سیمینار میں صوبوں کی بحث نتیجہ خیز نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں نئے صوبوں سے متعلق مؤقف پر مشاورت جاری ہے، ن لیگ پارٹی کی ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کے کارکنوں کی سوچ پر غور کرے گی، صوبے بننے یا نہ بننے کا معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عوام اگر چاہتے ہیں تو عوام کے چاہنے نہ چاہنے کا معاملہ تو پارلیمنٹ میں طے ہو گا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تلخیاں کم ہوئی ہیں، جماعت اسلامی سے ملاقات میں گزارش کی ہے وہ لانگ مارچ ہفتہ دو ہفتے مؤخر کر دیں۔