ٹرمپ کا آئرلینڈ کے دونوں حصوں کو متحد دیکھنے کی خواہش کا اظہار

تصویر بشکریہ: رائٹر۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے دونوں حصوں کو متحد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ڈبلن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن سے گفتگو کی۔ 

اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ ری پبلک آف آئرلینڈ اور ناردرن آئرلینڈ کا اتحاد بالآخر ہوگا تو کیوں نہ ابھی ہو جائے۔ 

صدر ٹرمپ نے آئرلینڈ کی صدر کیتھرین کونولی سے بھی ملاقات کی۔