شیخ حسینہ کی بیٹی مالی بدعنوانی کے الزامات کے بعد عالمی ادارۂ صحت سے مستعفی

بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی مالی کرپشن کے الزامات کے بعد عالمی ادارہ صحت سے مستعفی ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کمیٹی صائمہ واجد کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کی تحقیقات کر رہی تھی۔

صائمہ واجد پر الزام تھا کہ انہوں نے دورۂ چین کے بعد غلط اخراجات کا بل جمع کروایا اور بنگلادیش میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی کمیٹی نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی، شیخ حسینہ کی بیٹی عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھیں۔