انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستاجبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،انٹر بینک میں ڈالر 279.87 روپے سے کم ہوکر 279.86 روپے پر بند ہوا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کمی سے 280.99 روپے کا ہوگیاجبکہ یورو 1.24 روپے اضافے سے 331.94 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.75 روپے مہنگا ہوکر 381.73روپے پرآگیا۔اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 3 پیسے کم ہوکر 77.27 روپے ،سعودی ریال 75.42 روپے پر برقرار رہا۔ ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بلند سطح پر اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 1478 پوائنٹس اضافے سے 189166 کی سطح پر بند ہوا۔پہلی بار انڈیکس 189566 کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا۔ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 187688 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا،یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگاہوگیا
11
