وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب پنجاب کے نئے صوبوں میں دودھ کی نہریں بہیں تو ہمیں کہنا۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ پنجاب والے اگر چاہتے ہیں کہ صوبہ بنے تو بنالیں۔
انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو نے آئینی طریقہ کار کے مطابق راستہ اپنایا۔ آئیں ہم اتحاد کے ساتھ پیغام دیں کہ سندھ تقسیم نہیں ہوگا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب والے اگر چاہتے ہیں کہ صوبہ بنے تو بنالیں، جب پنجاب کے نئے صوبوں میں دودھ کی نہریں بہیں تو ہمیں کہنا۔ پھر ہمیں کہنا کہ دیکھو نیا صوبہ کیسا ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اردو بولنے والے ساتھیوں کا شکریہ کہ وہ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں۔