امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں خطرہ بننے والی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی مائن لیئنگ فورسز کے خلاف محدود اور انتہائی درست کارروائی کی ہے۔
امریکی سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں یہ بات کہی ہے۔
سینٹ کام کے مطابق لارک جزیرے پر موجود ایرانی پاسداران انقلاب کی بارودی سرنگیں بچھانے والی فورسز آبنائے ہرمز میں فوری خطرہ بن رہی تھیں۔
سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایران نے خطرہ پیدا کیا اور امریکی فوج نے اسے ختم کیا تاکہ شہری جہاز رانی، تجارتی جہازوں اور آزادانہ عالمی تجارت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
سینٹ کام نے ایرانی مؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے کو جارحیت کا عمل قرار دینا درست نہیں۔