Home اہم خبریںکرپشن کے الزامات پر 75 سالہ بھارتی سیاستدان اشیش بینرجی نے خط لکھ کر مبینہ خودکشی کرلی

کرپشن کے الزامات پر 75 سالہ بھارتی سیاستدان اشیش بینرجی نے خط لکھ کر مبینہ خودکشی کرلی

by 93 News
0 comments

فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر 75 سالہ اشییش بینرجی نے مبینہ طور پر بیربھوم ضلع میں اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع پارٹی دفتر میں خودکشی کرلی۔ ان کی لاش اتوار کی صبح پارٹی دفتر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔

رپورٹس کے مطابق اشییش بینرجی، جو مغربی بنگال اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر بھی رہ چکے تھے، اپنے پیچھے ایک مبینہ نوٹ چھوڑ گئے ہیں جس میں انہوں نے کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات میں اپنی بےگناہی کا دعویٰ کیا ہے۔

مبینہ نوٹ میں بینرجی نے تاراپیت رام پورہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق الزامات کا حوالہ دیا، جہاں وہ چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔

انہوں نے مبینہ طور پر واضح کیا کہ ٹی آر ڈی اے میں ٹینڈرز سے متعلق فیصلوں، چیک جاری کرنے، تعمیراتی منصوبوں کی منظوری یا این او سی کے اجرا میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

مبینہ نوٹ میں اشییش بینرجی نے لکھا کہ ٹی آر ڈی اے میں ساڑھے تین سال تک کوئی فائل میرے پاس نہیں لائی گئی۔ میں ٹینڈر کمیٹی کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہی مجھے چیک پر دستخط کرنے کا اختیار حاصل تھا۔ میں نے کسی منصوبے کی منظوری یا این او سی جاری نہیں کیا۔ اس لیے کوئی گرانٹ بھی جاری نہیں کی گئی۔ ان معاملات پر کسی نے مجھ سے کبھی کوئی بات چیت نہیں کی اور ان امور میں میرا کوئی کردار ہی نہیں تھا۔

اشییش بینرجی کی موت کے بعد ٹی ایم سی کی جانب سے سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا ہے، جبکہ واقعے اور مبینہ نوٹ کے مندرجات کی تحقیقات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00