Home انٹرٹینمنٹسنی دیول نے کرتارپور دورے کے دوران پاکستانیوں سے ملاقات کا تجربہ بیان کردیا

سنی دیول نے کرتارپور دورے کے دوران پاکستانیوں سے ملاقات کا تجربہ بیان کردیا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے کرتارپور راہداری کے دورے کے دوران پاکستانیوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور ملنے والی محبت کا تذکرہ کیا ہے۔

سنی دیول ان دنوں اپنی نئی فلم ’بٹوارہ (1947)‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو 1947ء کی تقسیمِ ہند کے تاریخی واقعات پر مبنی ہے اور 14 اگست 2026ء کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سنی دیول نے پاکستان کے اپنے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آیا تھا، چونکہ کرتارپور میرے انتخابی حلقے سے متعلق تھا، اس لیے مجھے وفد کا حصہ بن کر یہاں آنے کا موقع ملا۔

اداکار نے بتایا کہ پاکستان میں مجھے بہت محبت ملی اور کئی پاکستانی فوجیوں نے بھی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مجھے بہت پسند کرتے ہیں۔

سنی دیول کا کہنا ہے کہ اپنے ملک سے محبت کرنا فطری بات ہے، اگر کوئی آپ سے محبت کرے تو آپ بھی اس سے محبت کرتے ہیں، جبکہ مخالفت کی صورت میں جواب بھی دیا جاتا ہے، جنگ کے دوران معاملہ مختلف ہوتا ہے اور وطن پر حملے کی صورت میں دفاع کرنا ضروری ہے، لیکن عام حالات میں دونوں جانب کے لوگوں کے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔

سنی دیول نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے لیے حقیقی محبت اور اپنائیت رکھتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00