Home انٹرٹینمنٹٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کے قتل کا مقدمہ درج

ٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کے قتل کا مقدمہ درج

by 93 News
0 comments
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ قتل، اقدام قتل اور اعانتِ جرم کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کے موبائل فون پر کاشف نامی شخص کی کال آئی، جس کے بعد وہ اپنے بھائی اور بہن کے ہمراہ گھر سے باہر گئی، کچھ دیر بعد اہلخانہ کو اطلاع ملی کہ عائشہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔

والد کے مطابق ٹی ایچ کیو اسپتال ٹیکسلا پہنچ کر انہوں نے بیٹی کی لاش کی شناخت کی، جبکہ دوسری بیٹی اور بیٹا بھی زخمی حالت میں موجود تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عائشہ کی گردن پر گولی لگی۔ فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے باعث مقتولہ کے بھائی اور دوسری بہن بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا بھائی ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00