Home اہم خبریںبلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک

by 93 News
0 comments
— فائل فوٹو

بلوچستان میں خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ایک موٹرسائیکل اور 2 گاڑیاں بھی ملی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا ہے، دہشت گرد بھتہ خوری، اغواء، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00