گھوٹکی میں اوباڑو سول کورٹ میں پیشی پر آئے 2 ڈاکو فرار ہو گئے، ملزمان کو 3 ماہ قبل رونتی کچے میں آپریشن کے دوران سرنڈر کے بعد گرفتار کیا گيا تھا۔
ایس ایچ او اوباڑو کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے 20 قیدیوں کو اوباڑو سول کورٹ میں پیشی پر لایا گیا تھا، جن میں سے دو ڈاکو راحب اور موریو شر سول کورٹ کے احاطے سے کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے۔
فرار ہونے والے ڈاکو راحب شر کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، دونوں ڈاکوؤں کو تین ماہ قبل رونتی کچے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کے 10سے زائد اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔