Home اہم خبریںوفاقی آئینی عدالت کا سرکاری ملازم کی بیوہ کو پینشن فوری ادا کرنے کا حکم

وفاقی آئینی عدالت کا سرکاری ملازم کی بیوہ کو پینشن فوری ادا کرنے کا حکم

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

وفاقی آئینی عدالت نے بلدیاتی سرکاری ملازم کی بیوہ کی اپیل منظور کرلی، پینشن کے فوائد اور فیملی پینشن فوری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس سید ارشد حسین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے متوفی ملازم بشیر حسین کی بیوہ عابدہ پروین کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

آئینی عدالت نے بیوہ کو رقم جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ بیوہ کو تمام قانونی و ریٹائرمنٹ فوائد بشمول پینشن، فیملی پینشن، گریجویٹی، کمیوٹیشن اور بقایا جات فوری ادا کیے جائیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ متوفی بشیر حسین کو یکم اکتوبر 2011 کو میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد میں فائر مین تعینات کیا گیا تھا، پینشن کےلیے کوالیفائنگ سروس میں 10 ماہ 25 دن کی کمی پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے کمی معاف کرنے کی منظوری دی تھی۔

3 فروری 2021 کو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے باوجود آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے اعتراض لگا کر پینشن کا کیس واپس بھیج دیا تھا۔ جبکہ 4 جون 2021 کو بشیر حسین کی وفات کے بعد ان کی بیوہ نے فیملی پینشن کے لیے قانونی چارہ جوئی کی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پینشن کوئی رعایت، عطیہ یا خیرات نہیں بلکہ ریٹائرڈ ملازم کا قانونی، آئینی اور بنیادی حق ہے، پینشن ملازم کی سالہا سال کی وفاداری، محنت اور خدمت کے بعد حاصل کردہ محفوظ شدہ معاوضہ ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ پینشن آئین کے تحت بنیادی حقوق، انسانی وقار اور زندگی کی بقا سے منسلک ہے،  ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم یا اس کے اہلخانہ کو پینشن سے محروم رکھنا آئینی انصاف سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کا کہنا ہے کہ قواعد کی دو تشریحات ممکن ہوں تو وہی تشریح اپنائی جائے گی جو ملازم کے حق اور فائدے میں ہو، پشاور ہائی کورٹ نے فیصلے میں ریکارڈ اور قانون کی متعلقہ شقوں کا درست جائزہ نہیں لیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00