Home اہم خبریںآئی جی اسلام آباد کی بگی میں بیٹھ کر تقریب کا معائنہ کرنے کی وائرل ویڈیو پر محسن نقوی کا ردِعمل

آئی جی اسلام آباد کی بگی میں بیٹھ کر تقریب کا معائنہ کرنے کی وائرل ویڈیو پر محسن نقوی کا ردِعمل

by 93 News
0 comments

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیٹ پر وائرل آئی جی اسلام آباد اور چیرمین سی ڈی اے کی  بگی میں بیٹھ کر تقریب کا معائنہ کرنے کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افسران نے ان کی ہدایت پر، پروگرام شروع کرنے کے لیے ایسا کیا، اس پروگرام میں انہیں اور مہمان خصوصی کو پہنچنے میں تاخیر ہورہی تھی کیوں کہ وہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ میں تھے۔

وزیر داخلہ  محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے افسران کو ہدایت کی تھی کہ عوام کو مزید انتظار نہ کروایا جائے اور پروگرام شروع کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف گیسٹ کے لیے بگی کا انتظام کیا گیا تھا اور اسے چیف گیسٹ کے ساتھ آنا تھا، لیکن بدقسمتی سے ناگزیر حالات کے باعث اسے افسران نے استعمال کیا، وہ یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ افسران نے ابتدا میں ان کی غیر موجودگی میں پروگرام کے آغاز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ویڈیو میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور چیئرمین سی ڈی اے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف بگی میں بیٹھ کر تقریب میں شرکت کرتے نظر آرہے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00