Home اہم خبریںحکومت سے ملکر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کام جاری ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

حکومت سے ملکر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کام جاری ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

by 93 News
0 comments
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد—فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کام جاری ہے۔

تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے فری لانسرز کو سہولتیں دے کر ترسیلاتِ زر کو بڑھایا۔

جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر رکھی ہے، اسٹیٹ بینک اپنے فریم ورک کو شریعہ کمپلائنٹ بنانے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے 1948ء میں اسٹیٹ بینک کے افتتاح پر اسلامی مالیاتی نظام دینے کا وعدہ کیا تھا، اسلامی بینکاری نظام کے نفاذ کے لیے حکومت نے دسمبر 2027ء کی حکمتِ عملی وضع کی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومتی اثاثوں کے لیے جامع اثاثہ رجسٹر بنانے پر کام ہو رہا ہے، اسلامی بینکاری کے لیے افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانا ضرورت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00