Home اہم خبریںہیوسٹن میں گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنیوالے مسلح شخص کو پولیس نے گولی مار دی

ہیوسٹن میں گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنیوالے مسلح شخص کو پولیس نے گولی مار دی

by 93 News
0 comments

—تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی شہر ہیوسٹن میں گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولی مار دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے ماں اور بیٹی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق صبح 11 بجے اطلاع ملی جس کے بعد موقع پر پہنچنے والے اہلکاروں نے مسلح شخص کو ہتھیار پھینکنے کی وارننگ دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مسلح شخص کو ایک سے زائد گولیاں ماریں جس کے بعد اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

ملزم کی حالت یا شناخت سے متعلق ابتدائی طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے واقعے سے متعلق بتایا کہ مسلح شخص سڑک کے درمیان بنے حصے پر کھڑا تھا اور وہ بس روڈ پر آنے والی گاڑیوں پر فائرنگ کر رہا تھا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزم کو کوئی پرواہ نہیں تھی کہ وہ کس گاڑی پر فائرنگ کر رہا ہے اور گاڑیوں میں بچے بھی موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں سوار ماں اور اس کی بیٹی جبکہ دوسری گاڑی میں سفر کرنے والے ایک تیسرے شخص کو بھی گولی لگی۔

پولیس کی واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00