Home اہم خبریںاسحاق ڈار سے نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، پاک امریکا دو طرفہ تعاون، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسحاق ڈار سے نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، پاک امریکا دو طرفہ تعاون، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

by 93 News
0 comments

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ 18 جون کے اسلام آباد مفاہمت نامے پر من و عن عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس دوران پاکستان اپنے قومی مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کرے گا۔

ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

نیٹلی اے بیکر نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارک باد بھی پیش کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00