Home اہم خبریںوبائی امراض کی امدادی ادویات اور کٹس کیلئے ایک بھی ویئر ہاؤس نہیں: وزارتِ صحت

وبائی امراض کی امدادی ادویات اور کٹس کیلئے ایک بھی ویئر ہاؤس نہیں: وزارتِ صحت

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

وبائی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے آنے والی امدادی ادویات اور کٹس کے لیے ایک بھی ویئر ہاؤس نہیں ہے۔

اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے لیے خریدی گئی ادویات کے لیے بھی مخصوص ویئر ہاؤس موجود نہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے پارکنگ ایریاز کو عارضی کمروں کی شکل دے کر ویئر ہاؤس میں تبدیل کیا گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو این ایف پی اے نے ایمرجنسی ابسٹیٹرک اینڈ نیوبارن کیئر اور فیملی پلاننگ کی 742 کٹس دی ہیں، کٹس کو رکھنے کے لیے پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر ہیپاٹائٹس سی ایلمینیشن پروگرام کی 16 لاکھ مریضوں کے لیے ادویات منگوا لی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023ء میں کمرے تیار کر کے ریکس بنوائے تاکہ عارضی طور پر ادویات رکھی جائیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر راشدہ نے کہا ہے کہ ادویات ان جگہوں پر خراب نہیں ہوتیں البتہ مخصوص ویئر ہاؤس کے لیے ڈیولپمنٹ پارٹنرز کو خط لکھے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00