Home اہم خبریںصرف 3 منٹ کی شدید ورزش 90 منٹ کی نارمل سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند: سائنسی تحقیق

صرف 3 منٹ کی شدید ورزش 90 منٹ کی نارمل سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند: سائنسی تحقیق

by 93 News
0 comments

امریکی سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گھنٹوں ہلکی ورزش کرنے کے بجائے چند منٹ کی انتہائی شدید ورزش جسم کو کہیں زیادہ طبی فوائد پہنچاتی ہے۔

جریدے سیل رپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق  ایکسرسائز بائیک پر 30، 30 سیکنڈز کی شدید تیز رفتار سائیکلنگ (جس کے درمیان 4 منٹ کا وقفہ ہو) سے خون میں صحت سے متعلق 714 پروٹینز میں مثبت تبدیلیاں دیکھیں۔ اس کے مقابلے میں نارمل رفتار سے سائیکلنگ سے صرف 7 پروٹینز متاثر ہوئے۔

اس شدید ورزش سے ‘Lac-Phe’ نامی مالیکیول کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اور چکنائی کے خلیوں میں 1,600 سے زائد جینز کو فعال کر کے چربی پگھلانے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔

53 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلا کہ اس ورزش سے فعال ہونے والے پروٹینز کا تعلق دل کی بیماریوں، ٹائپ-2 ذیابیطس، موٹاپے کے کم خطرے اور عمر کے اثرات کو سست کرنے سے ہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر پال کوہن کے مطابق یہ بات انتہائی دلچسپ ہے کہ محض چند منٹ کی شدید ورزش جسم کے اندر ایک زبردست مثبت ردِعمل پیدا کرتی ہے، جو مصروف زندگی رکھنے والوں کے لیے بہترین ہے اور اس کے لیے گھنٹوں کا وقت درکار نہیں ہوتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00