Home اہم خبریںمیاں بیوی کی بچوں کو خالہ کے گھر چھوڑنے کے بعد خودکشی

میاں بیوی کی بچوں کو خالہ کے گھر چھوڑنے کے بعد خودکشی

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست تلنگانہ میں 30 سالہ شیسالا میگھنا اور اس کے شوہر شیسالا نریش نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، واقعے سے قبل جوڑا اپنے 2 بچوں کو ان کی خالہ کے گھر چھوڑ آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  میگھنا اور نریش کے گھر سے ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے جس میں مالی مشکلات، صحت کے مسائل اور ذہنی دباؤ کو انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نریش محکمہ بجلی میں لائن مین تھا جبکہ میگھنا گھریلو خاتون تھی، نریش صحت کے مسائل اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور زیرِ علاج بھی تھا۔

اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان کسی تنازع کا علم نہیں تھا اور انہیں کسی مجرمانہ کارروائی کا بھی شبہ نہیں ہے۔

پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردی ہیں اور شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

تفتیشی حکام خودکشی نوٹ اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل وجوہات معلوم کی جاسکیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00