امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کیلیفورنیا میں اسٹیٹ ٹریژر، کاروباری برادری اور پاکستانی امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ریاست کیلیفورنیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی روابط کا فروغ اولین ترجیح ہے، جدید ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

پاکستانی سفیر نے امریکی کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
انھوں نے اس موقع پر پاک امریکا تعلقات کے فروغ میں پاکستانی امریکیوں کے کردار کو سراہا اور کہا مقامی تجارت اور ثقافتی تبادلے میں کمیونٹی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔