Home اہم خبریںایران کا سخت مؤقف، مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان

ایران کا سخت مؤقف، مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اپنا سخت مؤقف برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا جنگ اور ناکہ بندی ختم کرے، ایران کے منجمد اثاثے بحال کرے اور لبنان و غزہ سمیت پورے خطے میں جنگ بندی پر رضا مند ہو، تب ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔

محسن رضائی نے اپنے تازہ میں بیان میں ایران کے چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سے الگ معاملہ ہے تاہم اس معاہدے کی حتمی منظوری ابھی سامنے نہیں آئی۔

عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز، بحیرۂ احمر اور باب المندب میں کشیدگی اور فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

منگل کو یمن کے حوثیوں کے حملے میں بحیرۂ احمر میں 1 مصری ملکیتی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ 

اس سے ایک روز قبل عمان کے ساحل کے قریب بھی ایک تجارتی جہاز کو مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی فوج کے مطابق منگل کی رات امریکی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے ایران کی جنوبی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کرنے کے لیے پاناما کے پرچم والے بحری جہاز پر 2 میزائل داغے تھے، اپریل سے اب تک امریکی افواج کی جانب سے 12 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے پاس جنگ بندی کے حوالے سے جون میں طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کی 60 روزہ مدت بھی ختم ہونے والی ہے، پاکستان اور قطر سمیت ثالث ممالک دونوں فریقوں کو سفارتی حل کی جانب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایسے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے بھی ایک بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا تو توانائی کی لاکھوں میل طویل تنصیبات، ہزاروں بجلی گھر، امریکی و غیر امریکی نظام اور عالمی انٹرنیٹ سے منسلک بنیادی ڈھانچہ خطرے میں آ سکتا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ایک مشیر محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران جتنے بیلسٹک میزائل اور ڈرون استعمال کر رہا ہے، اس سے زیادہ تیار کر رہا ہے۔ 

ان کے مطابق ایران مقامی ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں پر زیادہ انحصار کر رہا ہے اور جنگ کئی سال تک جاری رہنے کی صورت میں بھی میزائلوں کی تیاری جاری رکھ سکتا ہے۔

دوسری جانب صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے مخالفین ملک میں عوامی بے چینی کو استعمال کرتے ہوئے اندرونی طور پر نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00