Home اہم خبریںفرانس و دیگر مغربی ممالک کی منافقت واضح اور شرمناک ہے: عباس عراقچی

فرانس و دیگر مغربی ممالک کی منافقت واضح اور شرمناک ہے: عباس عراقچی

by 93 News
0 comments

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی — فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی منافقت پر کڑی تنقید کر دی۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس و دیگر مغربی ممالک ایران میں داخلی اختلافِ رائے سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر تہران کی مذمت تو کرتے ہیں، لیکن مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کرتے۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ فرانس جیسے ممالک کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون پر لیکچر دینا بند کر دینا چاہیے، ان کی منافقت واضح اور شرمناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی اور ایران کے خلاف جاری جارحیت کی حمایت نے اس اخلاقی برتری کا ہر دعویٰ ختم کر دیا ہے، جس کا آپ تصور کرتے تھے کہ آپ کے پاس موجود ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین اور 20 دیگر ممالک نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی مذمت میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس پر ایرانی وزیرِ خارجہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ان ممالک نے ایران پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے بامعنی اقدامات کرے، سزائے موت کے استعمال کا خاتمہ کرے اور ان افراد کو رہا کرے جنہیں من مانے طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00