Home اہم خبریںمکہ دفاعی معاہدہ کتنا اہم؟ تینوں ممالک کی مشترکہ طاقت کا رنگ کیا؟

مکہ دفاعی معاہدہ کتنا اہم؟ تینوں ممالک کی مشترکہ طاقت کا رنگ کیا؟

by 93 News
0 comments

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ کتنا اہم ہے؟ اور اس اتحاد کے نتیجے میں تینوں ملکوں کی مشترکہ طاقت کا رنگ کیا ہوگا؟

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے بعد تینوں ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کی مشترکہ فوجی طاقت نمایاں ہے۔

اعداد و شمار اس شراکت داری کی طاقت واضح کرتے ہیں، گلوبل فائر پاور انڈیکس 2026 کے مطابق تینوں کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 14 لاکھ فعال فوجی اہلکار، 3 ہزار 415 فوجی طیارے، 6 ہزار 46 ٹینک اور 344 بحری اثاثے موجود ہیں۔

پاکستان تقریباً 6 لاکھ 60 ہزار فعال اہلکاروں اور جوہری صلاحیت کے ساتھ اہم کردار ادا کرتا ہے، ترکیہ کے پاس 192 بحری اثاثوں کے ساتھ ڈرونز، میزائلز، سینسرز اور الیکٹرانک وارفیئر سمیت مضبوط دفاعی صنعت ہے۔

سعودی عرب تقریباً 63 ارب 90 کروڑ ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ کے ساتھ سب سے بڑا مالی حصہ فراہم کرتا ہے اور اس کی جغرافیائی اہمیت بھی نمایاں ہے، تینوں کا مشترکہ دفاعی بجٹ تقریباً 124 ارب 40 کروڑ ڈالر سالانہ ہے۔

یہ صرف ایک دفاعی معاہدہ نہیں، بلکہ مختلف فوجی طاقتوں کو ایک مشترکہ دفاعی شراکت داری میں جوڑنے کی کوشش ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00