Home اہم خبریںایم کیو ایم انتظامی یونٹس کی ہر تحریک کا حصہ ہوگی: مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم انتظامی یونٹس کی ہر تحریک کا حصہ ہوگی: مصطفیٰ کمال

by 93 News
0 comments

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر واضح کردیا ہے کہ ہم انتظامی یونٹس کی بات کرنے والی ہر تحریک کا حصہ ہوں گے۔

سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو آبادی 4 کروڑ تھی، آج پاکستان کی آبادی 24 کروڑ ہوگئی لیکن صوبے 4 ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، 20 لاکھ جانوں کی قربانی کے بعد پاکستان قائم ہوا۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ 40 سال سے 98 فیصد پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی پر واضح کردیا کہ ایم کیو ایم انتظامی یونٹس کی بات کرنے والی ہر تحریک کا حصہ ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے آئینی ترمیم پر معاہدہ ہوا کہ اختیار نچلی سطح تک منتقل ہوں، وزیراعظم سمیت تمام سیاسی جماعتیں اختیارات کی نچلی سطح منتقلی کےلیے تیار ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے بغیر کسی دلیل کے 140 اے کی آئینی ترمیم مسترد کردی۔ 27ویں ترمیم کے موقع پر وزیراعظم متفق تھے لیکن پیپلز پارٹی نے ویٹو کردیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00