Home اہم خبریںسوشل میڈیا پر کردار کشی، شرجیل میمن کا NCCIA سے رجوع

سوشل میڈیا پر کردار کشی، شرجیل میمن کا NCCIA سے رجوع

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا، اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف 9 اگست کو باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرا دی۔

شرجیل میمن کے مطابق 9 اگست 2026 سے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس پر شرجیل انعام اور ان کے بیٹے راول میمن کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پوسٹیں آنا شروع ہوئیں۔ 

شرجیل میمن کے مطابق سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا گیا کہ گلستانِ جوہر کراچی میں واقع گیسٹ ہاؤس شرجیل میمن کی ملکیت ہے جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ 

درخواست گزار کے مطابق اس مواد کا مقصد ان کی ساکھ، عزت اور معاشرتی حیثیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ 

شرجیل میمن نے اپنی شکایت میں اکاؤنٹس سے متعلق اسکرین شاٹس بھی منسلک کیے ہیں اور اپنی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ 

شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر تحقیقات کی جائیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00