Home اہم خبریںتیسرے مرحلے کی پولنگ آج ہوگی

تیسرے مرحلے کی پولنگ آج ہوگی

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ آج ہوگی، ضلع باغ اور حویلی میں انتخابی سامان پہنچا دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پونچھ کے پانچ اور سدھنوتی کے دو حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن نے اپنی مرضی سے انتخابات کروائے، موجودہ الیکشن کمشنر کے مخصوص مقاصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جان بوجھ کر مخصوص مقاصد کے لیے بلایا گیا، انتخابات میں ن لیگ کو زبردستی جتوایا جارہا ہے۔

چوہدری یاسین نے مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں 2016 کے انتخابات کی یاد تازہ کروائی گئی، ن لیگ نے 80 فیصد حلقوں پر تحقیقات پر آمادگی کی پھر مکر گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00