Home اہم خبریںبڑھتے اخراجات سے پریشان عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے وزیرِاعظم کے متعدد اعلانات متوقع

بڑھتے اخراجات سے پریشان عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے وزیرِاعظم کے متعدد اعلانات متوقع

by 93 News
0 comments

لندن: بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی سے پریشان عوام کی زندگی آسان بنانے کے لیے وزیرِاعظم اینڈی برنہم آئندہ ہفتے متعدد اقدامات کا اعلان کریں گے۔

نمبر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم کے ان اقدامات کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ لوگوں کو کچھ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم برطانیہ بھر کے دورے کے دوران عوام کی بات سنیں گے اور انہیں امید دلانے اور ملک کو خوشحال بنانے کے لیے 10 سالہ منصوبے پر کام کریں گے، وہ ہائی اسٹریٹ کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی توجہ دیں گے۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں انگلینڈ اور ویلز میں قیدیوں کی جلد رہائی کی اسکیم خصوصاً مقتول پولیس افسر اینڈریو ہارپر کے قاتلوں کی رہائی کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کنزرویٹو پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں اضافے اور ریڈ ٹیپ نے ہائی اسٹریٹ کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ دوسری جانب خطرناک مجرموں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

لب ڈیم کی ٹریژری ترجمان ڈیزی کوپر نے کہا کہ ہائی اسٹریٹ کو وزیرِ اعظم کے نمائشی دورے کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ریفارم یو کے کے اقتصادی امور کے ترجمان رابرٹ جینرک نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی مدد کرنا چاہتی ہے تو اسے انرجی بلز پر عائد گرین لیویز اور ٹیکس ختم کر دینے چاہیئیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00