Home اہم خبریںمیر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن نئی تحقیقاتی ٹیم کیساتھ تعاون و نگرانی کرے گا، وزیر داخلہ سندھ

میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن نئی تحقیقاتی ٹیم کیساتھ تعاون و نگرانی کرے گا، وزیر داخلہ سندھ

by 93 News
0 comments

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ میر رضا علی کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن نئی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون اور نگرانی کرے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط کل ارسال کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن نئی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون اور نگرانی کرے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے، والدین اعتماد کریں، فیملی جس پولیس افسر پر اعتماد کرے، اسے بھی تحقیقات میں شامل کیا جا سکتا ہے، چھوٹا سا شواہد بھی بڑے کیس کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ میر رضا کیس میں آنے والی دو میڈیکل رپورٹس کا جائزہ جوڈیشل کمیشن لے گا، متضاد رپورٹس کے معاملے کا فیصلہ کمیشن یا عدالت پر چھوڑیں گے، ابتدائی کرائم سین کو مطلوبہ انداز میں محفوظ نہیں کیا گیا، جتنا معاملہ زیر بحث آئے گا اتنا تنازع بڑھے گا، فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں غیر جانبدار رہتے ہوئے حقائق سامنے لانا چاہتی ہے، کسی بھی کیس میں ایک فیصد بھی شک ہو تو تحقیقات سو فیصد ہونی چاہیئں، تحقیقات کا رُخ وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتا ہے، انویسٹیگیشن ختم نہیں ہوتی، آئی جی یا کسی افسر کی رائے حتمی نہیں، تحقیقات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00