Home اہم خبریںصدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

by 93 News
0 comments
چوہدری یاسین، فائل فوٹو

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن نے اپنی مرضی سے انتخابات کروائے، موجودہ الیکشن کمشنر کے مخصوص مقاصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جان بوجھ کر مخصوص مقاصد کے لیے بلایا گیا، انتخابات میں ن لیگ کو زبردستی جتوایا جارہا ہے۔

پی پی آزادکشمیر کے صدر نے مزید کہا کہ حلقے ایل اے 9 میں بھی دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیا جا رہا ہے۔ ن لیگ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں، متنازع حلقوں میں شفاف تحقیقات کی جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللّٰہ نے کئی ماہ پہلے اس کامیابی کا اعلان کردیا تھا، پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے مرحلہ وار انتخابات کی مخالفت کی۔

چوہدری یاسین نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں 2016 کے انتخابات کی یاد تازہ کروائی گئی، ن لیگ نے 80 فیصد حلقوں پر تحقیقات پر آمادگی کی پھر مکر گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00