Home اہم خبریںجنگ کو وسعت نہیں دینا چاہتا: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

جنگ کو وسعت نہیں دینا چاہتا: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

by 93 News
0 comments

مسعود پزشکیان — فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کو جاری رکھنا یا اسے وسعت نہیں دینا چاہتا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کا دفاع کرے گا لیکن جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں۔

ایرانی صدر نے قومی سلامتی کو داخلی اتحاد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اندرونی طاقت اور اتحاد پر بھی توجہ مرکوز رکھنی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اندرونی اختلافات کا خاتمہ بیرونی مداخلت کے امکانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات میں ایک ایسا مضبوط اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں دشمن دراندازی نہ کرسکے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں دشمن کو سماجی برادری کو تقسیم یا تباہ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00