Home انٹرٹینمنٹگوہر رشید کی عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید

گوہر رشید کی عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید

by 93 News
0 comments
گوہر رشید—فائل فوٹو

پاکستانی اداکار گوہر رشید نے حالیہ پوڈکاسٹ میں عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہے، تاہم اس کے اظہار کا انداز مہذب ہونا چاہیے۔

گوہر رشید کا کہنا ہے کہ خواتین کو کسی بھی صورت میں جنس کی بنیاد پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے، اسی لیے میں فلموں میں آئٹم نمبرز کے بھی خلاف ہوں کیونکہ ایسے گانے خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں بعض پوسٹرز کا انداز بھی غیر مناسب ہوتا ہے، اپنا مؤقف زیادہ شائستہ اور مؤثر انداز میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

گوہر رشید کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ گئیں۔

کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ میں استعمال ہونے والے بعض نعروں اور پوسٹرز پر اعتراض کیا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر نے ان کی رائے سے اختلاف کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00