Home اہم خبریںپاک امریکا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، سرمایہ کاری اور برآمدات پر زور

پاک امریکا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، سرمایہ کاری اور برآمدات پر زور

by 93 News
0 comments

واشنگٹن میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی جس میں پاک، امریکا اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق امریکی ہم منصب سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے پاکستان کی برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی اور علاقائی جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا۔

وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی ’روڈ ٹو مارکیٹ‘ حکمتِ عملی کے لیے امریکا سے مزید تعاون کی درخواست کی جس میں بین الاقوامی سرمایہ جاتی منڈیوں تک بہتر رسائی، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے میں تعاون شامل ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ اور مشترکہ اسٹریٹجک منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00