Home اہم خبریںپی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا

پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا

by 93 News
0 comments

رچرڈ ڈی سنیجر۔فوٹو: فائل 

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے خواتین ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا۔

پی ایچ ایف نے ڈچ کوچ رچرڈ ڈی سنیجر کو قومی خواتین ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ رچرڈ ڈی سنیجر کی تقرری طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے، ڈچ کوچ کو دو دہائیوں سے زائد عرصے کی کوچنگ کا تجربہ حاصل ہے، وہ نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ایلیٹ کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

رچرڈ ڈی سنیجر نے کے ایچ سی ڈریگنز، ریپڈ ٹیمزے اور ایل ایم ایچ سی لارین میں ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نئے کوچ قومی خواتین ہاکی ٹیم کے ٹیکنیکل، ٹیکٹیکل اور فزیکل معیار کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے، وہ نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہارمن کروز اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔

پی ایچ ایف کا اسکول لیول سے قومی ٹیم تک خواتین ہاکی کا مضبوط ٹیلنٹ پائپ لائن بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ ہاکی ٹیم کی خواتین کھلاڑی بہترین مواقع کی حقدار ہیں۔

محی الدین احمد وانی نے مزید کہا کہ رچرڈ ڈی سنیجر کی تقرری سے جدید ہائی پرفارمنس خواتین ہاکی پروگرام کا آغاز ہوگا۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00