Home اہم خبریں1 ہفتے میں 1 کلو وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنے قدم چلیں؟

1 ہفتے میں 1 کلو وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنے قدم چلیں؟

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

صرف پیدل چل کر 1 ہفتے میں 1 کلو وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 1 ہزار 100 کیلوریز کا خاتمہ کرنا ہو گا کیونکہ 1 کلو وزن کم کرنے کے لیے تقریباً 7,700 کیلوریز جلانا ضروری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایک اوسط شخص 1,000 قدم چلنے سے تقریباً 40 سے 50 کیلوریز (یونٹ آف انرجی) جلاتا ہے، اس حساب سے صرف پیدل چل کر 1 ہفتے میں 1 کلو وزن کم کرنے کے لیے روزانہ تقریباً 22 ہزار سے 27 ہزار 500 قدم چلنا ہوں گے جبکہ پورے ہفتے میں یہ تعداد 1,54,000 سے 1,92,500 قدم بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ وزن رکھنے والے افراد ہر قدم پر نسبتاً زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں جبکہ تیز رفتاری سے چلنے سے بھی کیلوریز زیادہ خرچ ہوتی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ 22,000 سے 27,000 قدم چلنا جوڑوں پر دباؤ، پٹھوں میں درد اور تھکن کا باعث بن سکتا ہے جس سے ورزش کا تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

بہتر طریقہ کیا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ خوراک میں تقریباً 500 کیلوریز کی کمی کرنے سے روزانہ 12,000 سے 15,000 قدم چلنا کافی ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ 1 ہفتے میں 1 کلو وزن کم کرنے کے بجائے روزانہ 10,000 سے 12,000 قدم چلنے کا ہدف رکھیں جس سے تقریباً 10 سے 15 دن میں 1 کلو وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

مؤثر نتائج کے لیے اہم مشورے

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ تیز رفتاری سے پیدل چلیں تاکہ کم وقت میں زیادہ کیلوریز جل سکیں۔

چڑھائی والے راستے پر چلنے سے توانائی کا خرچ مزید بڑھ جاتا ہے۔

ابتداء ہی سے بہت زیادہ قدم چلنے کے بجائے ہر ہفتے روزانہ قدموں کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک اضافہ کرتے جائیں۔

ہفتے میں 1 یا 2 دن نسبتاً کم قدم چل کر جسم کو آرام دیں۔

روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند لیں تاکہ پٹھوں کی بحالی ہو سکے۔

60 منٹ مسلسل چلنے کے بجائے 20، 20 منٹ کی 3 الگ اوقات میں واک کریں۔

طویل چہل قدمی سے قبل، اس کے دوران اور بعد میں مناسب مقدار میں پانی پیئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق پیدل چلنے کے ساتھ ساتھ متوازن غذاء، کیلوریز میں کمی اور روزمرہ جسمانی سرگرمی میں اضافہ وزن کم کرنے کے عمل کو زیادہ مؤثر اور دیرپا بنا سکتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00