Home پاکستانریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں 21 اپریل کو کام معطل رہیگا

ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں 21 اپریل کو کام معطل رہیگا

by 93 News
0 comments

وفاقی آئینی عدالت میں 21 اپریل کو عدالتی کام معطل رہے گا۔ وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیہ کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں سماعتیں نہیں ہوں گی۔ 

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی۔ وفاقی آئینی عدالت کی 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی۔ 

اعلامیہ کے مطابق عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا، عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے تاہم برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ریڈ زون کی بندش کی وجہ سے عدالت عالیہ 21 اپریل کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00