Home تازہ ترینبرازیلین خاتون ٹرائی ایتھلیٹ آئرن مین مقابلے میں ڈوب کر ہلاک، آخری پوسٹ سامنے آگئی

برازیلین خاتون ٹرائی ایتھلیٹ آئرن مین مقابلے میں ڈوب کر ہلاک، آخری پوسٹ سامنے آگئی

by 93 News
0 comments
فوٹوز: امریکی میڈیا 

ٹیکساس میں ہونے والے آئرن مین ٹرائی ایتھلون مقابلے کے دوران برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف ایتھلیٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مارا فلاویا ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔

38 سالہ مارا فلاویا مقابلے کے پہلے مرحلے یعنی اوپن واٹر سوئمنگ میں حصہ لے رہی تھیں، جب وہ اچانک پانی میں لاپتا ہوگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے ایک تیراک کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خراب حدِ نگاہ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، تاہم دو گھنٹے بعد غوطہ خور ٹیم نے ان کی لاش پانی سے نکال لی۔

مقامی حکام نے تصدیق کی کہ مارا فلاویا کی موت مقابلے کے سوئمنگ مرحلے کے دوران ڈوبنے سے ہوئی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مارا فلاویا نے حادثے سے صرف دو روز قبل اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں سوئمنگ پول کے کنارے بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا: "کام کا ایک اور دن”۔

وہ سوشل میڈیا پر 60 ہزار سے زائد فالوورز رکھتی تھیں اور برازیل میں ٹرائی ایتھلون کی معروف شخصیت سمجھی جاتی تھیں۔ مارا فلاویا اس سے قبل برازیلین گراں پری دو مرتبہ جیت چکی تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00