ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھوے اور ان کے شوہر ایڈم شولمین کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق این ہیتھوے کے پہلے 2 بیٹے ہیں جن میں 10 سالہ جوناتھن اور 6 سالہ جیک شامل ہیں۔
این ہیتھوے نے حمل کے دوران ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں تیسرے بچے کی ماں بننے پر بے حد خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرے بچے کی پیدائش سے خاندانی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی، مزید خوشیاں آئیں گی اس لیے میں ان لمحات کو بھرپور انداز میں جینا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے حال ہی میں 5 فلموں کی تشہیر میں حصہ لیا تھا اور بعد ازاں تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے غائب ہونے کا اشارہ بھی دیا تھا۔