بھارتی رکشہ ڈرائیور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا مداح نکلا جس نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر اپنے رکشے کے پچھلے حصے پر آویزاں کر دی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشے کے عقب میں ہانیہ عامر کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ ہانیہ عامر کا مداح ہے۔
اداکارہ کے لیے مداح کی اس منفرد محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔