ناروے سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایلن واکر نے پاکستان کے مقبول گانے ’الفاظ‘ کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے اس کا نیا ورژن تیار کر لیا۔
ایلن واکر نے لاہور میں پاکستانی گلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب کے ساتھ مل کر پاکستانی گانے’الفاظ‘ کا نیا ورژن ’الفاظ (ری لائٹ)‘ تیار کر لیا۔
ایلن واکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔
اُنہوں نے گانے کے نئے ورژن کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ الفاظ نے ہمیں اکٹھا کیا ہے، گانے کا نیا ورژن ریلیز ہوگیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سب بھی اسے اتنا ہی پسند کریں گے جتنا یہ ہمیں پسند ہے۔