Home تازہ ترینلیڈی ریڈنگ اسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز

by 93 News
0 comments
— فائل فوٹو

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اس جدید سہولت کے آغاز کے بعد خیبر پختون خوا کے مریضوں کو اب جدید علاج کے لیے دیگر بڑے شہروں یا بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ روبوٹک سرجری جدید میڈیکل سائنس کا ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں سرجری ڈاکٹرز ہی کرتے ہیں تاہم انہیں ایک جدید روبوٹک سسٹم کی مدد حاصل ہوتی ہے، اس سسٹم کے ذریعے انتہائی باریک آلات اور ہائی ڈیفینیشن کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں جو جسم کے اندرونی حصوں کو واضح انداز میں دکھاتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس نظام کے لیے ڈاکٹرز کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پیچیدہ آپریشنز زیادہ درست انداز میں اور کم وقت میں ممکن ہوتے ہیں جبکہ انسانی ہاتھ سے ہونے والی معمولی غلطیوں کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

روبوٹک سرجری کے باعث مریضوں کو کئی اہم فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں کم زخم، کم خون کا ضیاع، انفیکشن کے کم امکانات اور تیز ریکوری شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00