Home پاکستانصدر ٹرمپ کا ایران پر ملٹری اسٹرائیکس روکنے کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی کوششوں کا آئینہ دار

صدر ٹرمپ کا ایران پر ملٹری اسٹرائیکس روکنے کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی کوششوں کا آئینہ دار

by 93 News
0 comments

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر ملٹری اسٹرائیکس کو روکنے کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی کوششوں کا آئینہ دار ہے۔ پاکستان نے ترکیہ اور مصر کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ  میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران تینوں ممالک نے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کی ترسیل کے ذریعے بیک چینل سفارتکاری کو فعال رکھا، جس کا مقصد ممکنہ تنازع کو روکنا اور حالات کو قابو میں رکھنا ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے یہ سفارتی کوششیں وزیراعظم شہباز شریف کی فعال قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اسٹریٹجک سطح پر انگیج منٹس کا مظہر ہیں، جن کا محور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ 

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی مربوط کاوشیں اس بات کی عکاس ہیں کہ اہم علاقائی طاقتیں تصادم کے بجائے مذاکرات اور مفاہمت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

پاکستان کی بہترین ڈپلومیسی کو مختلف حلقوں کی طرف سے پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان نے اس کشیدگی کے دوران حالات کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے متوازن اور تعمیری خارجہ پالیسی اختیار کی اور تمام اہم شراکت داروں سے مثبت روابط کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00