امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے۔
فینکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، امریکا ایران کی نیو کلر ڈسٹ حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل درست انداز میں جاری ہے۔ انہیں نہیں لگتا کہ ایران کے معاملے پر بہت زیادہ اختلافات ہیں ۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے ۔