Home پاکستانجب ایندھن ہی نہیں ہوگا تو بجلی کہاں سے لاؤں گا؟ اویس لغاری

جب ایندھن ہی نہیں ہوگا تو بجلی کہاں سے لاؤں گا؟ اویس لغاری

by 93 News
0 comments
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں 46 ہزار نہیں 33 ہزار میگاواٹ کی انسٹالڈ کیپیسٹی ہے۔ جب ایندھن ہی نہیں ہوگا تو میں بجلی کہاں سے لاؤں گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں اویس لغاری نے کہا کہ جھوٹ بولا جارہا ہے کہ ملک میں 46 ہزار میگاواٹ کی انسٹالڈ کیپیسٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 33 ہزار میگاواٹ کی انسٹالڈ کیپیسٹی ہے، اس میں 11ہزار میگاواٹ ہائیڈل کے ہیں، جو آج 4 ہزار میگاواٹ مل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سولر کی 650 میگاواٹ ہے جو رات کو نہیں ہوتی، ونڈ کی 700 میگاواٹ ہے کل رات کو 180 میگاواٹ مل رہی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2500 میگاواٹ بجلی نارتھ سے آ نہیں سکتی، نیوکلیئر اور کول پلانٹس اور ساہیوال پلانٹ مکمل طور پر چل رہا ہے، بجلی پیداوار کے تمام پلانٹس اس وقت آپریشنل ہیں۔

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ لوڈشیڈنگ آج ایک سے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوئی ہوگی،  جب ایندھن ہی نہیں ہوگا تو میں بجلی کہاں سے لاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی نے کسی سطح پر نہیں کہا کہ ایل این جی کی ضرورت نہیں،ایل این جی کی شام کے اوقات میں بجلی پیداوار کےلیے ضرورت رہے گی۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ جتنی ایل این جی ہم درآمد کررہے تھے، اتنی کی ضرورت نہیں تھی، پاور پلانٹس کو ڈیزل پر منتقل کریں تو یونٹ 5 سے 8 روپے مہنگا ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ عارضی ہے، کل ہی اطلاع ملی کے قطر سے ایل این جی کے 4 کارگو تیار ہیں، اگلے 5 دن میں ایل این جی کے 4 کارگوز قطر سے پہنچ جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00