Home تازہ ترینامریکا ایران سے یورینیم معاہدے پر غور کررہا ہے، امریکی میڈیا

امریکا ایران سے یورینیم معاہدے پر غور کررہا ہے، امریکی میڈیا

by 93 News
0 comments

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ بیس ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اتوار کو متوقع ہے، امریکا ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے 3 صفحات پر مشتمل معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں، تجویز ہے کہ امریکا ایران کے بیس ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا۔

اثاثے جاری کرنے کے بدلے میں ایران افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کرے گا، ابتدائی مرحلے میں امریکا خوراک اور ادویات کی خریداری کے لیے چھ ارب ڈالر جاری کرنے کو تیار تھا، تاہم ایران نے ستائیس ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کیا جو امریکا نے مسترد کردیا۔

امریکا کا مطالبہ تھا کہ ایران اپنا تمام جوہری مواد امریکا منتقل کرے جو ایران نے مسترد کردیا۔

ایران نے ملک کے اندر ہی یورینیم کم افزودہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، ایران کو طبی مقاصد کے لیے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر رکھنے کی اجازت ہوگی۔ 

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00